مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایک مسلح جھڑپ میں کئی درجن دہشت گردوں کو ملک کی شمال مغربی سرحد کے قریب ہلاک کردیا ہے۔ حمزہ سید الشہداء فوجی کمانڈ کے بیان کے مطابق کئي پژاک دہشت گردوں کو مسلح جھڑپ میں ہلاک و زخمی اور کئی افراد کو گرفتارکرلیا ہے اس کارروائی میں کئی دہشت فرار ہوگئے اور سپاہ کے تین افراد بھی اس کارروائی میں زخمی ہوئے ہیں۔ حمزہ سید الشہداء کمانڈ کے بیان کے مطابق سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور لوگوں کے مال و جان کی حفاظت کو یقینی بانیا جائے گا۔
مہر نیوز- 18جولائی 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے ایک مسلح جھڑپ میں کئی درجن دہشت گردوں کو ملک کی شمال مغربی سرحد کے قریب ہلاک کردیا ہے۔
News ID 1361306
آپ کا تبصرہ